خطہ میںپائیدار امن کیلئے کشمیر کی آزادی ضروری ہے: سیٹھ ناصر محمود
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) اصول پرست گروپ کے رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی سیٹھ ناصر محمود نے کہاہے کہ بھارت کو جنگی جنون کی بجائے خطہ کے وسیع ترمفاد کی خاطر مذاکرات کو ترجیح دینا چاہیے 5 ہزار اینٹی ٹینک میزائل کی خرید سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارت جنگی جنون میں بہت آگے نکل چکا ہے خطہ میںپائیدار امن کیلئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی بہت ضروری ہے پاکستان نے ہمیشہ خطہ کے وسیع تر مفاد کی خاطر بھارتی جنونیت کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کو ترجیح دی مگر بھارت نے ہمیشہ ہماری امن پسند پالیسی کو کمزور ی تصور کیا ہے عالمی امن کے ٹھکیداروں کو بھی چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادں پر عمل کرتے ہوئے بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم وبربریت کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ۔