• news

شریف خاندان کی نئی لیڈر کی  باتوں پر کسی کو اعتبار نہیں:حماد اسلم

صدر گوگیرہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما رائے حماد اسلم کھرل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی نئی لیڈر کی باتوں اور دعوؤں پر کسی کو اعتبار نہیں۔ نواز شریف سچے ہوتے تو اپنے خلاف کیسز کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان واپس آتے۔خواجہ آصف بھی اپنی کرپشن کے باعث جیل گئے، نواز شریف کے ساتھ وفاداری کے ڈھونگ میں نہیں۔ جمہوری تحریک چلانے کی دعویدار بیگم صفدر اعوان اداروں اور حکومت کو دھمکانے پر اتر آئی ہیں۔ جمہوریت کیلئے دی گئی قربانیوں کا کریڈٹ لینے والی بیگم صفدر اعوان کو یاد ہونا چاہیئے کہ انکا پورا خاندان لندن میں روپوش ہے۔ پی ڈی ایم کا شو ختم ہو چکا، ڈیمیج کنٹرول چھپانے کے تمام حربے ناکام ثابت ہونگے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن