• news

چین کیساتھ تجارت بڑھانے کیلئے  پی بی آئی ٹی کردار ادا کرے:ایف پی سی سی آئی

لاہور(کامرس رپورٹر)کرونا نے دنیا کو شدید معاشی بد حالی کا شکار کیا،بین الاقوامی تجارت بھی اس سے شدید متاثر ہوئی ہے۔چین پاکستان کا ایک اہم اور قابل بھروسہ دوست ہے۔چائنہ کیساتھ پاکستان کے اہم تجارتی تعلقات ہیںاورتجارت کو مزید بڑھانے کے لیے پی بی آئی ٹی اپنا کردار ادا کرے۔ڈریپ کے فارم 6اور فارم7 کی وجہ سے کاروباری افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنا ئب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کی سی ای او ڈاکٹر ارفعہ اقبال سے ملاقات کے موقع پر کیا۔پنجاب بورڈبرائے سرمایہ کاری و تجارت کی سی ای او ڈاکٹر ارفعہ اقبال نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا اور کاروباری برادری سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب بورڈبرائے سرمایہ کاری و تجارت کی سی ای او ڈاکٹر ارفعہ اقبال کوایف پی سی سی آئی کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے سینئرنا ئب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، ڈاکٹر ارفعہ اقبال، عرفان اقبال شیخ،تنویر احمد شیخ،محمد ندیم قریشی، ظفر محمود،  عامر سجاد و دیگرنے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن