• news

23مارچ کو بزرگوں کی قربانیوں سے آزادملک نصیب ہوا:رضوان بٹ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)23مارچ یوم پاکستان کا دن ہمارے لیے خوشی اور فخر کا دن ہے اس دن ہمیں ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور االلہ پاک کی رضا سے ایک آزاد ملک نصیب ہوا تاکہ مسلمانوں کو اپنے خدا کی عبادت کرنے سے کوئی روک نہ سکے ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سٹی جنرل سیکرٹری رضوان اسلم بٹ نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے مرکزی دفتر فوڈ سٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر میں تمام پاکستانیوں سے امید کرتا ہوں کہ وہ قائداعظم کے پاکستان کو اپنی آخری سانس تک قائم ودائم رکھتے ہوئے وطن عزیز کی حفاظت کریں گے اوراس پر بری نگاہ ڈالنے والوں کو شکست کے ساتھ ساتھ عبرت ناک سبق بھی سکھائیں گے تاکہ پھر کبھی بھی کسی میں اتنی ہمت پیدا نہ ہو سکے کہ وہ پاکستان پر نگاہ رکھے۔

ای پیپر-دی نیشن