مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو عام آدمی کا جینا مشکل ہو جائیگا: عرفان کھوکھر
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ایف ایف او سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی رسہ کشی سے عوام کے حقوق پامال ہورہے ہیں حکومت اور اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ عوام کا خیال رکھے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند نہ کیا گیا تو رمضان المبارک میں عام آدمی کا جینا اور مشکل ہو جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا عرفان کھوکھر نے کہا کہ اسلام میں اقلیتوں کو جو حقوق دیئے ہیں کسی اور مذہب نے نہیں دیئے پاکستان اقلیتوں کیلئے جنت ہے ۔ پی ڈی ایم ملک کو سیاسی انارکی کی دلدل میں دھکیلنے کی کوشش کررہی ہے، نواز شریف ، آصف زرداری اور مولانافضل الرحمن سیاست چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں، عالمی استعماری قوتیں بین المذاہب اور مسالک کے درمیان ٹکرائو پیدا کرکے دنیا میں بدامنی پھیلانے کی مذموم کوشش کررہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے تمام تر اختلافات کوترک کر کے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کی بحالی کیلئے مثبت و تعمیری کردار ادا کریں۔