• news

آبی تنازعات پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد بھارت پہنچ گیا

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی سربراہی میں گزشتہ روز بھارت پہنچ گیا۔ پاکستان بھارت آبی تنازعات پر دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات 23 اور 24 مارچ کو نئی دہلی میں ہوں گے۔ جس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ جبکہ بھارت کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پردیپ کمار سکسینا کریں گے۔ اس حولے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کشمیر میں متنازع آبی منصوبوں رتلے ڈیم، پکل ڈل، چلی کانگ پاور پراجیکٹس پر اعتراضات اٹھائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن