• news

یوم پاکستان کے موقع پر بھارتی مسلمانوں کی حالت کا مختصر جائزہ 

اسلام آباد ( عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) آج یوم پاکستان کے موقع پر بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کی حالت کا مختصر جائزہ لینا بے جا نہ ہو گا۔ 1947 کے بعد سے لے کر اب تک 73 برس میں 16 لوک سبھاؤں میں منتخب ہوئے کل 8ہزار 449ارکان میں محض 477 مسلمان لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں، جن میں مسلم خواتین کی تعداد تو محض 17 ہے۔ بھارتی سیکورٹی فورسز میں اداروں میں مسلم نمائندگی کی شرح کسی طور بھی 1.75  فیصد سے زائد نہیںمگر پھر بھی انکی حب الوطنی پر سوال اٹھائے جاتے ہیں ۔ سچر رپورٹ کے مطبق بھارت کے دیہی علاقوں میں رہنے والے مسلمانوں کی 94.9 فیصد اور شہری علاقوں میں 61.1 فیصد خطِ افلاس سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔دیہی علاقوں کی 54.6 فیصد اور شہری علاقوں کی 60 فیصد نے کبھی سکول کا منہ نہیں دیکھا۔دیہی علاقوں میں مسلم آبادی کے 0.8 اور شہری علاقوں میں 3.1 مسلم گریجوئیٹ ہیں اور1.2  پوسٹ گریجوئیٹ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن