• news

مریم کی پیشی: نیب کا پولیس اور رینجرز کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب لاہور نے بعض میڈیا رپورٹس جن میں 26 مارچ کو مریم نواز کی نیب لاہور میں 2 انکوائریوں میں پیشی کے موقع پر مبینہ طور پر نیب کے بعض ملزمان، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور دیگر افراد کی طرف سے نیب لاہور کی عمارت پر چڑھائی کرنے، پتھرائو کرنے اور نیب کے قانونی اور آئین کے مطابق سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر رکاوٹ پیدا کرنے اور نیب لاہور کی عمارت کو نقصان پہنچانے کی  اطلاعات کی بنیاد پر نیب لاہور نے قانون کے مطابق تمام آئینی اقدامات خصوصاً نیب لاہور کی عمارت کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے لاء  انفورنسمنٹ کے اداروں پولیس اور رینجرز کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مبینہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیب لاہور کو ریڈ زون ڈکلیئر کرنے کی متعلقہ حکام سے قانون کے مطابق درخواست کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر نیب نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ کسی دھمکی یا دبائو کی پرواہ کئے بغیر ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے عوام کی اربوں روپے کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن