• news

معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ پر مبینہ حملے کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) معروف ٹک ٹاکر فضہ حسین(حریم شاہ) پر مبینہ حملے کی ایف آئی آر تھانہ گولڑہ میں درج کرلی گئی حریم شاہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں 16 مارچ کو میڈیا شوٹ کیلئے اسلام آباد آئی اور ای الیون تھری میں رہائش اختیار کی اور 18 مارچ کو مسمی بہادر شیر آفریدی نے عائشہ ناز نامی خاتون کے ساتھ مل کر میری رہائش گاہ پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا لوگوں کی مداخلت پر میری جان بچی پولیس زیر دفعات 354.452/5/506 کے تحت نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

ای پیپر-دی نیشن