رانا ثناء کی اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت بغیر کارروائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگ (ن) کے صدر راناثناء اللہ کی اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ دو رکنی بنچ کے رکن جسٹس سرفراز ڈوگر کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی ہوئی۔