سیالکوٹ: بھارت کی جانب سے بگلیہار ڈیم سے پانی روکنے کا سلسلہ جاری
سیالکوٹ (نامہ نگار) سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بنائے جانے والے بگلیہار ڈیم دریائے چناب کا پانی روکنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف چار ہزار سات سو اکتالیس کیوسک ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے دریا کا نوے فیصد سے زائد کا علاقہ خشک جبکہ نہر مرالہ راوی لنک کنال بند ہے اور نہر اپر چناب میں پانی کا بہاؤ پانچ ہزار ایک سو سات کیوسک ہے۔ سندھ طاس معاہدہ کے مطابق بھارت دریائے چناب میں ہر لمحہ 55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے۔