• news

پی آئی اے کے اصفہانی ہینگر نیلام نہیں ہونے دینگے: شیری رحمن، ترجمان کی تردید

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ وقائع نگار خصوصی) پی پی پی کی سینیٹر شیری رحمان نے  بیان میں کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے جہازوں کی مرمت کرنے والے ایشیا کے سب سے بڑے ادارے کو نیلام کر رہی۔ جہازوں کی مرمت کرنے کا شعبہ اصفہانی ہینگر 70 کی دہائی میں قائم ہوا۔ اس ادارے میں جہازوں کی مکمل مرمت کی جاتی ہے۔ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کو مرمت کی سہولت دے رہا۔ ادارہ حکومت کو کروڑوں روپے کا منافع دے رہا ہے۔ اصفہانی ہینگر کی نجکاری سے ملکی ایئر لائن کو جہازوں کی مرمت کروڑوں روپے دے کر کرانی پڑے گی۔ دریں اثناء پی آئی اے کے ترجمان نے اصفہانی ہینگز سے متعلق اشتہار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام کمرشل اداروں میں کچھ عرصہ بعد آڈٹ‘ اکائونٹس کی مد میں اثاثوں کا تخمینہ کروایا جاتا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اپنی بیلنس شیٹ ری سٹرکچرنگ کیلئے تمام اثاثہ جات کا تخمینہ لگوا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن