وفاق کراچی کے حقوق کیلئے اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کر رہا ہے، اسد عمر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہو،اجلاس میں گرین لائن بس,کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس کو سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمینٹ کمپنی حکام نے بریفنگ دی ، اسد عمر نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ اگست 2021 تک مکمل کیا جائے25 بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپریل تک پروٹو ٹائپ بسیں ٹیسٹنگ اور چلنے کیلئے تیار ہوں گی ،آئی ٹی ایس کنٹریکٹ پیکیج اے پر 26 مارچ کو دستخط ہوں گے،آئی ٹی ایس کنٹریکٹ پیکیج بی پر 2 اپریل کو دستخط ہوں گے آپریشنل,مینٹیننس کنٹریکٹ پیکیج مئی2021 میں ایوارڈ کیا جائے گا، اسد عمر نے کہا کہ وفاق کراچی کے حقوق کیلئے اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کر رہا ہے۔