کارکن بی جے پی لیڈروں کے گھروں پر پتھروں سے حملہ کریں: کانگریس رہنما چندریکا
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رکن اسمبلی چندریکابین نے ریاست گجرات میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے پہلے ایک بیان میں اپنی جماعت کے کارکنوں کو مخالف جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گھروں پر پتھروں سے حملہ کرنے کی تلقین کی ہے۔ ضلع پنچ محل کے علاقے موروا ہدف کو کانگریس کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ جہاں 17 اپریل کو ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چندریکابین باریا کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے پنچایت کے حالیہ انتخابات عوام کو شراب دیکر اور بوگس ووٹوں کے ذریعے جیتے۔ اس لیے ان کے گھروں پر پتھروں سے حملہ کیا جائے۔