فارن فنڈنگ: الیکشن کمشن سکروٹنی کمیٹی کا اکبر ایس بابر کو ریکارڈ دینے سے انکار
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمشن کی سکروٹنی کمیٹی نے درخواست گزار کو ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ اکبر ایس بابر کی جانب سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم سکروٹنی کمیٹی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ کمشن نے تحریک انصاف اور الیکشن کمشن کی سکروٹنی کمیٹی سے 30مارچ کو جواب طلب کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی فنانس ٹیم کے ارکان نے کمشن کو بتایا کہ انہیں صبح الیکشن کمشن کا نوٹس موصول ہوا ہے۔ اس پر رکن الیکشن کمشن پنجاب نے کہا کہ آج کے دور میں یہ کیسے ممکن ہے کہ نوٹس نہ ملا ہو۔ اکبر ایس بابر نے خود اپنا کیس ثابت کرنا ہے۔ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کی دستاویزات لینے کے اہل نہیں۔ میں حکم دینے والا ہوں۔ مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں۔ بطور کمیٹی سربراہ حکم جاری کیا۔ جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے کہا کہ ہمارے پاس سکروٹنی کمیٹی کی مکمل رپورٹ آئے گی تو ہم فیصلہ کریں گے۔