• news

سلیکٹڈ وزیراعظم کی وارداتوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی فواد چودھری کے ٹویٹ پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو توقع ہے کہ فارن فنڈنگ، 23 خفیہ اکاؤنٹس، علیمہ باجی سلائی مشین، مالم جبہ کی وارداتوں، بلین ٹری کرپشن سونامی، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر کے مفرور کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوروں، دوسروں پر روز بہتان اور جھوٹے الزام لگانے والے سلیکٹڈ  وزیراعظم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ کرپشن اور چوری کے ٹھیکے دینے والے وزیراعظم کرپٹ نہیں تو واقعی پاکستان کرپشن فری ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری کرنے والا کرپٹ نہیں ہے تو واقعی پاکستان کرپشن فری ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پی کے احتساب کمیشن کی طرح نیب کو بھی ڈھابہ بنا دیں تو ملک کو چار آنے کا شاید کوئی فائدہ ہو جائے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت، روزگار، کاروبار کی تباہی، مہنگائی کے ذمہ دار، براڈ شیٹ کمشن خور عمران خان کو سزا نہ ملی تو کیا فائدہ؟۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کا آٹا چینی بجلی گیس  دوائی چور عمران خان کو سزا نہ ملی تو کیا فائدہ؟ اربوں کا قرضہ لوٹنے والے عمران خان کو سزا نہ ملی تو کیا فائدہ؟۔ انہوں نے کہا کہ مشورہ ہے کہ آپ بھی ڈھابہ لگالیں کیونکہ اگلی جھوٹوں اور چوروں کی دکان جلد بند ہونے والی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن