• news

افغانستان سے انخلاء کا فیصلہ صدر جوبائیڈن کرینگے: امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (این این آئی)  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ایسے وقت میں دورہ کیا جب امریکا معاہدے کے مطابق امریکی فوجیوں کی واپسی سے متعلق معاہدے کی تاریخ میں ایک ہفتہ رہ گیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق لائڈ آسٹن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وہ اپنے تقرر کے بعد افغانستان کے پہلے سفر پر (صورتحال کے بارے میں) سننے اور سیکھنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ میرے لیے بہت موزوں ثابت ہوا ہے اور (افغان امن عمل) کے جائزہ میں میری شرکت سے آگاہ ہوگا۔ صدر غنی کے ساتھ بات چیت کے بعد انہوں نے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے یکم مئی کی آخری تاریخ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ میرے باس (جوبائیڈن) کا دائر اختیار ہے۔ یہی وہ فیصلہ ہے جو صدر جوبائیڈن کسی وقت کریں گے۔ امریکی سیکرٹری دفاع اور ان کا وفد فوجی طیارے کی بجائے 'دوسرے طیارے' پر افغانستان پہنچے اور سیکیورٹی کی وجہ سے دورہ افغانستان انتہائی خفیہ رکھا گیا۔ کابل میں صدارتی محل کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دونوں فریقین نے افغانستان میں تشدد میں اضافے کی مذمت کی۔تاہم اعلامیے میں بھی یکم مئی کی آخری تاریخ کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

ای پیپر-دی نیشن