بلاول نے عہدیداروں‘ کارکنوں کو پی ڈی ایم سے متعلق تلخ بیانات سے روکدیا
کراچی +اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان و عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کے حوالے سے تلخ تبصروں سے گریز کریں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے سخت ردعمل سے بھی گریز کیا جائے کہ جس سے حکومت کے خلاف اپوزیشن کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، بلاول بھٹو زرداری نے یہ ہدایت بھی کہ پی پی پی سوشل میڈیا رضاکار اور میڈیا پر پی پی کے ترجمان پی ڈی ایم کے حوالے سے منفی تبصروں سے گریز کریں۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یومِ پیدائش پر پیغام میں کہا ہے کہ مادرِ جمہوریت کی لازوال جدوجہد و عظیم قربانیوں کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ ہمیشہ نامکمل رہے گی، انہوں نے ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کے عدالتی قتل کے بعد عوام کو حقِ حاکمیت واپس دلانے کے لیے سیاہ ترین آمریت کا مقابلہ کیا: بلاول بھٹو زرداری بیگم نصرت بھٹو نے پاکستان میں ایک تاریخی و عوامی تحریک کی قیادت کی پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا محور آج بھی انصاف، مساوات اور جمہوریت ہے یہ ہی وہ اقدار تھے جن کی خاطر مادرِ جمہوریت سمیت تمام پارٹی چیئرپرسنز نے جدوجہد کی اور آئندہ نسلوں کے لیئے راہیں روشن کیں۔