• news

مریم کی پیشی پر نیب  لاہور آفس ریڈ زون قرار رینجرز تعینات ہونگے

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کے موقع پر نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 25 اور 26 مارچ 2 روز کے لئے رینجرز‘ پولیس نیب آفس اور گردونواح پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں رینجرز کی خدمات لینے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست کی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاق سخت ایکشن ہو گا۔ کرونا ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن