پہلا ٹیسٹ‘ ویسٹ انڈیز 271پر آئوٹ سری لنکا کی مجموعی برتری 46رنز ‘9وکٹیں باقی
لاہور (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 148رنز بناکر 46رنز کی برتری حاصل کرلی ۔ کالی آندھی کی ٹیم 271رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔ سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 169رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی ۔