• news

آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ہاکی گول کپ کا افتتاح ‘ٹیموں کا مارچ پاسٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تھے۔ افتتاحی تقریب میں ٹیموں کا مارچ پاسٹ‘ قومی ترانہ اوور ڈھول کی تھاپ پر علاقائی رقص ہوا۔ ا مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے افتتاح کیا۔ ٹیموں نے  سبز ہلالی پرچموں کے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ا وزیر اعلیٰ  جام کمال خان نے کہا کہ قومی کھیل کی بحالی کیلئے بلوچستان کردار ادا کریگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی معاونت سے بلوچستان میں ہاکی کے مزید ایونٹس کا انعقاد کرایا جائیگا۔ کرکٹ پر بہت کام ہوچکا اب قومی کھیل کی بحالی اور ترقی کیلئے کام کیا جائے۔ فاتح ٹیم کو 15‘ رنراپ کو دس لاکھ اور تیسری پوزیشن کیلئے 5 لاکھ روپے انعام دیا جائیگا۔ افتتاحی میچ بلوچستان کلرز اور آزاد جموں کشمیر کے مابین کھیلا گیا جوکہ بلوچستان کلرز نے تین ایک سے جیت لیا۔  فاتح ٹیم  کے شکیل عباسی نے دوجبکہ معراج نے ایک گول کیا۔

ای پیپر-دی نیشن