اینٹیگوا ٹیسٹ:سری لنکا کے دوسری اننگز میں 4وکٹوں پر 255رنز
اینٹیگوا (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے اینٹیگوا ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے اور اسے 153 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اوشاڈا فرنینڈو 91 اور لاہیرو تھریمانے 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نارتھ سائونڈ اینٹیگوا میں ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 102 رنز کی برتری کے ساتھ 271 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔