موٹر وے زیادتی: عابد، شفقت نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) موٹروے پر فرانس پلٹ خاتون سے زیادتی کیس میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے سزائے موت پانے والے مجرمان عابد ملہی اور شفقت عرف بگا نے اپنی سزائوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ مجرمان کی اپیل میں سرکار اور مدعی مقدمہ سردار شہزاد کو فریق بنایا گیا ہے۔ مجرمان کی جانب سے محمد قاسم آرائیں ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے اپیل دائر کی۔