ایرانی سرحد کے قریب افغان صدر نے کمال خان ڈیم کا افتتاح کردیا
کابل (این این آئی) ایران کی سرحد کے قریب ضلع نیمرز میں افغان صدر اشرف غنی نے کمال خان ڈیم کا افتتاح کردیا۔ یہ افتتاح ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف ایران اور افغانستان کے درمیان آبی وسائل کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔