وہاڑی ،گوجرانوالہ :بلدیاتی اداروں کی بحالی پر جشن ، مٹھائیاں تقسیم
وہاڑی /گوجرنوالہ (نامہ نگار +نمائندہ خصوصی)بلدیاتی اداروں کی بحالی کی خوشی میں مسلم لیگی بلدیاتی نمائندوں کا بھرپور جشن،مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ، سپریم کورٹ کی طرف سے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا اعلان ہوتے ہی میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کی قیادت میں درجنوں بلدیاتی نمائندے سابق وفاقی وزیر و سینئر لیگی رہنما غلام دستگیر خان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے اور بلدیاتی نمائندوں کی بحالی پر بھرپور جشن منایاجبکہ وہاڑی میں ن لیگ کے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے گھر پبلک سیکٹریٹ میں ن لیگ کے درجنوں کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے میاں نواز شریف کے بیانیے کو تقویت ملی ہے