ٹرینوں میں 70 فیصد بکنگ کا حکم، بغیر ماسک سفر کرنیوالوں پر جرمانہ ہوگا
لاہور (آئی این پی ) ریلوے حکام نے کرونا ایس او پیز کے تحت ٹرینوں میں صرف 70 فیصد بکنگ کے احکامات دے دیئے۔ ملک میں کرونا کی تیسری لہر میں تیزی کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے تحت ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔