مسلم لیگ ن کو انتقامی کارروائیوں سے دبایا نہیں جا سکتا: ملک عمران رحمت
جوئیانوالہ+جنڈیالہ شیر خان (نامہ نگاران) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے مسلم لیگ ن کو انتقامی کاروائیوں سے دبایا نہیں جا سکتا بلا وجہ الزام لگا کر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا جمہوریت نہیں ملک میں سول آمریت نافذ ہے حکومت کی ناقص پالیسیوں پر جو بھی شخص آواز اٹھا تا ہے اگلے روز ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہو جاتے ہیں موجودہ حکمرانوں کے دور اقتدار میں سیاست ، صحافت سمیت ملک کے دیگر ادارے بھی آزاد نہیں ، اپنے ایک بیان میں ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے ۔