بلدیاتی اداروںکی بحالی کا عدالتی فیصلہ مستحسن:پرویزملک‘ عمران نذیر
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر ڈاکٹر اسد اشرف ،عمران گورایہ اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے عدالتی فیصلے کو سراہتے خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے عدالت کے اس فیصلے سے ملک میں جمہوریت کو مستحکم ہونے میں مدد ملے گی، منتخب بلدیاتی نمائندوں کو قبل از وقت ایک آرڈر سے گھر بھیج دینا یہ موجودہ حکومت کا غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام تھا،جس کی زندہ مثال عدالتی فیصلہ ہے۔نالائق اور نا اہل حکمرانوں کے ظلم کی زنجیریں ٹوٹنا شروع ہوگئی ہیں اور حکمرانوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا ہے ،نئے پاکستان والوں کا یوم حساب اب قریب آ گیا ہے ان کی راتوں کی نیندیں اب اڑ گئی ہیں، حکومتی ترجمانوں کی بات اب کوئی دم نہیں رہا سب پریشان ہیں کہ کیا ہونے والا ہے،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ عوام کو زندہ دفنانے کے مترادف ہے ، نیک و کاروں نے گھی پیٹرول آٹااور چینی میں ملوث مافیاز کو غریب عوام کا خون چوسنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،ڈھائی سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔