• news

بلدیاتی اداروں کی بحالی سپریم کورٹ  کا تاریخی فیصلہ ہے :لیگی رہنما 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنمائوں ڈپٹی مئیرزسلمان خالد پومی بٹ،رانا مقصود احمد، ڈویزنل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ جمشید ایوب بٹ، لالہ ظہیر احمد،عمرجاوید بٹ،رانا آفتاب احمد خاں ،حاجی شعیب بٹ ،خطیب الرحمان مغل ،شاہد ظفر بھنڈر، وائس چئیر مین رضوان احمد کھوکھر, مرزا اشتیاق احمد ،چوہدری افتخار ڈوگر نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ہے مقامی سطح پر عوامی مسائل میں کمی آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔لیگی راہنمائوں کا کہناتھا کہ  بلدیاتی اداروں پر شب خون مارنے والوں کو عدالت عظمی ' میں ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن