• news

لاہور پارکنگ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز کا 19واں اجلاس

لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور پارکنگ کمپنی کے بورڈ اف ڈائریکٹرز کا 19واں اجلاس ہوا۔اجلاس میں پارکنگ افس کی منتقلی اور پی ایچ اے سے 9کروڑ واجبات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پارکنگ کمپنی کے بورڈ اف ڈائریکٹرز کا 19واں اجلاس ہوااجلاس کی صدارت چیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لاہور پارکنگ کمپنی شاہ رخ جمال بٹ نے کی۔اجلاس میں سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی غیاث الدین احمد، چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی ، اور دیگر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔چیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لاہور پارکنگ کمپنی شاہ رخ جمال بٹ کا کہنا ہے۔اجلاس میں متفقہ طور پر لاہور پارکنگ کمپنی کا آفس شفٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گا۔لاہور پارکنگ کمپنی کے 9 کروڑ روپے کی رقم پی ایچ اے کی جانب سے واجب الادا ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن