• news

پی ٹی آئی کی حکومت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے :مشتاق احمد کلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کاجو فیصلہ دیا ہے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کی جانب گامزن ہے ایسا بلدیاتی نظام لایا جائے گا جس سے کرپشن کی روک تھام یقینی بنانے سمیت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں بھرپور مدد ملے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ نواز لیگ کے دور اقتدار میں بلدیاتی اداروں کے تحت عوام کو کسی طرح ریلیف حاصل نہ ہوا تمام فنڈز کرپشن کی نذر ہوئے وسائل کی بے دریغ بندر بانٹ کر کے چند لوگوں نے اپنی جیبیںتو بھر لیں مگر عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہوا، بلدیاتی اداروں کے تحت خرچ ہونے والے عوامی سرمایہ کی ایک ایک پائی کی حکومت جانچ کرے گی اور کرپٹ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکران کا کڑا احتساب کیا جائیگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن