وزیر اعلیٰ کا دورہ گوجرانوالہ تاریخی رہا : انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ضلعی صدر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ابوبکر عرفانی ، چوہدری علی جمیل ، سفیان خان لودھی ، میاں ثاقب نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجا ب کا دورہ گوجرانوالہ تاریخی رہا ہے انہوں نے اربو ں روپے کے منصوبوں کا اعلان کر کے گوجرانوالہ کی عوام کا دل جیت لیا انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے جوانوں نے سب سے پہلے گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے تحریک چلائی تھی ہماری محنت رنگ لے آئی اور وزیر اعلی پنجاب نے گوجرانوالہ شہر کو یونیورسٹی دینے کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ زیادہ تر طالب علم شہر میں سرکاری یونیورسٹی نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے شہروں میں پڑھائی کرنے پر مجبور ہیں جبکہ غریب افراد بھاری بھرکم فیسوں کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے اپنی تعلیمی سر گرمیاں ختم کر دیتے ہیں تاہم وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادار نے یونیورسٹی کی منظوری دے کر نہ صرف گوجرانوالہ کے جوانوں بلکہ غریب کے بچوں کو بھی سستی اور معیاری تعلیم مہیہ کی ہے ۔