تحریک انصاف نے نیب کو سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ بنادیا:خرم دستگیر
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مریم نوازکی پیشی کے خوف نے قرنطینہ میں بیٹھے عمران خان کے پسینے چھڑا دیئے تحریک انصاف نے نیب کو سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ بنادیا ہے عمران خان کو صرف مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کا خوف ہے اس لئے انہوںنے ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نکالنے کی بجائے شریف خاندان کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر ملک پر مسلط ہونیوالے حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیںنئے پاکستان کے حکمرانوں نے مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایاجھوٹے مقدمات کے باوجود عوام میں میاں نوازشریف مضبوط ہورہے ہیں اور قوم کے دلوں میں میاں نوازشریف کی محبت اور قدر میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے پاکستانی کو ایٹمی طاقت بنایا اور ہمیشہ اقتدار میں آکر ملک و قوم کو خوشحال و ترقی یافتہ بنایا لیکن چند نادیدہ اور ترقی دشمن قوتیں ہمیشہ میاں نوازشریف کیخلاف سازشوں میں مصروف رہیں۔میاں نوازشریف کو کسی صورت بھی عوامی دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا ۔