• news

پی ڈی ایم کی کہانی اب  ختم ہوچکی:ملک امانت علی

لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے مریم صفدر اور نوازشریف کی سیاست کو دفن کر دیا، فضل الرحمان کے منہ پر ایسا طمانچہ لگا کہ اس کے آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے منافق اور مفاد پرست ٹولے کی پیٹ پر چھرا گھونپااور اب پی ڈی ایم کی کہانی ختم ہو چکی ہے، اب رونے اور پچھتانے کے سوا مریم صفدر کو کچھ حاصل نہیں ہوا،انہوں نے کہاکہ مر یم نواز کا نیب کے باہر ڈرامہ لگانے کا منصوبہ احتساب سے بچنے کا نیا حربہ تھا مگر وزیر اعظم عمران خان اپنے اصولی موقف سے کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ اپوزیشن کے تمام عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن