بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہیں:اشفاق احمد
نواںکوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اشفاق احمد پپو مہر نے کہاہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہیں جن کے فعال ہونے سے نہ صرف عوامی سطح پر لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق ترجیحی بنیادوں پر براہ راست حل ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ کا بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ جمہوریت کی فتح اور آئین و قانون کی حکمرانی و بالادستی کی طرف اہم قدم ہے بلدیاتی نمائندوں کو عوام نے ووٹ دیکر اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا تھا ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔