• news

اسلام مکمل ضابطۂ حیات‘ ہرفرد معاشرہ کے حقوق کا پاسدار ہے:عبدالغفارروپڑی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام نے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس نے معاشرے کے ہر فرد کے حقوق کا خیال رکھا ہے اور رہنمائی فرمائی ہے،حضور اکرمؐ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں آپ کے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہو چکا، ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کے لئے دباو ڈالنے والے یاد رکھیں مسلمان نبی کریم ؐکی عزت اور ناموس پر جان نچھاور کر نے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا تقاضا ہے کہ ملک میں فوری طور پر اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کیا جائے۔ ملک میں جب تک اسلام کا عملی نفاذ نہیں ہو جاتا اس وقت تک اپنی پر امن جدو جہد جاری رکہیں گے،الزام اور انتقام کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہو گی، سیاسی محاذ آرائی اور انتشار و فساد ملکی مفاد میں نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن