میئر گوجرانوالہ کی یوسی چیئرمینوں کے ہمراہ میٹرو پولٹین کارپوریشن آمد
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)بلدیاتی اداروں کے بحال ہوتے ہی میئر شیخ ثروت اکرام نے اپنے ساتھی یوسی چیئرمینوں کے ہمراہ میٹرو پولٹین کارپوریشن آمد ،اس موقع پر میئر شیخ ثروت اکرام نے بتایا کہ وہ اپنے سابقہ دور میں جتنے بھی میونسپل کارپوریشن کے خزانے میں پیسے چھوڑ کرگئے تھے ان سب کا احتساب کیا جائے گا اور ان تمام پیسوں کی ریکوری کر کے ان کو شہر کی تعمیر وترقی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر لگایے جائے گئے ہم نے اپنے دور میں شہر کو بہتری کی جانب گا مزن کیا لیکن بلدیاتی اداروں کو توڑ کر کے شہر کی تعمیر وترقی کے دروازے بند کردیے لیکن اب اللہ پاک کے حکم سے ہمیں دوبارہ موقع دیا گیا ہے اور انشاء اللہ تعالی اب اس موقع کو ضائع کیے بغیر شہر کی بہتری کے لیے جہاں تک ہو سکے گا اپنے تمام یوسی چیئرمینوں کے ساتھ مل جل کر کا م کریں گے اور شہر کو خوبصورت بنائیں گے ۔اس موقع پر ڈپٹی میئر رانا مقصود احمد یوسی چیئرمین لالہ عصمت اللہ انصاری، ناصر کھو کھر، خواجہ مدثر، جاوید بٹ، خواجہ کلیم اللہ ،میاں زاہدسمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔