سی آئی اے اقبال ٹاؤن اورتھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے 2ڈکیت گینگ کے 4کارندے گرفتار کر لئے
لاہور+کاہنہ(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)سی آئی اے پولیس اقبال ٹاؤن ڈویژن کی کارروائی ڈکیت وموٹر سائیکل چور گینگ گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاون نے کارروائی کے دوران ڈکیت وموٹر سائیکل چور گینگ کے 2ملزم سلمان عرف وقاص اورساتھی عامر کوگرفتار کر کے ملزموںکے قبضہ سے 13موٹرسائیکلیں،موبائل فونزاور لاکھوں روپے نقدی برآمدکر لی ۔تفتیش ملزموںنے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔علاوہ ازیں تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ضیاء الرحمن اور عدنان شامل ہیں۔