• news

زینب سے زیادتی، قتل کے مقدمے میں دو  ملزموں  کا 4جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سول جج وجودیشل مجسٹریٹ راولپنڈی احمد شہزاد گوندل نے جھنڈا چیچی کے علاقے میں9سالہ معصوم زینب سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں دو ملزمان کا 4جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ خاتون ملزمہ کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے، گزشتہ روز تھانہ سول لائن پولیس نے 2ملزمان بابر مسیح اور عدنان اور ایک خاتون ملزمہ مسماۃ کویتا عرف انیقہ کو پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر کم سن زینب کے ساتھ بد اخلاقی کرکے قتل کرنے کا الزام ہے جن سے تفتیش کرنا باقی ہے استدعا ہے کہ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے دو ملزمان بابر مسیح اور عدنان کو 4روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ خاتون ملزمہ کویتا عرف انیقہ کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزمان کے خلاف پولیس نے 9سالہ معصوم زینب کے ساتھ بد اخلاقی کرکے اس کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن