• news

نیویارک: کباڑ میں خریدا گیا معمولی پیالہ 11 کروڑ روپے میں نیلام

نیو یارک (نیٹ نیوز) نیویارک میں چینی مٹی کا ایک معمولی پیالہ تقریباً 7 لاکھ 22 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ اسے پچھلے سال امریکی ریاست کنکٹیکٹ کے ایک نامعلوم شخص نے کسی گھر سے فروخت ہونے والے کباڑ سے صرف 35 ڈالر میں خریدا تھا۔ چینی مٹی کے اس سفید پیالے پر نیلگوں رنگت کے منفرد نقش و نگارتھے۔ نیلام گھر کے ماہرین کے مطابق یہ پیالہ تقریباً 600 سال پرانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن