ہالینڈ: لائبریری سے لی گئی کتاب 39 سال بعد واپس
ہالینڈ (نیٹ نیوز) ہالینڈ کی ایک لائبریری سے لی گئی کتاب بلآخر 39 برس بعد واپس پہنچ گئی۔ ڈچ لائبریری سے لی گئی کتاب کے کارڈ پر جاری ہونے کی تاریخ فروری 1981 درج ہے اور کتاب کو اسی برس یعنی مارچ 1981 میں واپس کیا جانا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان چار دہائیوں کے دوران کتاب کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی گئی لیکن لائبریری کارڈ پر موجود غلط پتے کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔