وزیراعظم کرونا میں بھی اجلاس بلا کر مریم نواز کو زیر بحث لائے،شاہد خاقان
اسلام آباد(نا مہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں کہ کرونا میں بھی اعلی سطح کا اجلاس بلا کر مریم نواز کو زیر بحث لائے،انہیں اجلاس کرونا پر کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے مریم نواز پر کیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کی عدالتوں کے معاملات پر ہمیشہ کہا کہ کیمرے لگا کر لوگوں کو دکھائیں۔آئی ایم ایف کے جو غلط اعدادو شمار تھے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے،لانگ مارچ سے متعلق جب فیصلہ ہوگا تب مارچ کرینگے۔