• news

کوہاٹ: 4 سالہ حریم ڈوبی نہیں‘ بے رحمی سے قتل  کی تصدیق

لاہور (نیٹ نیوز) کوہاٹ میں چار  سال کی بچی حریم نالے میں ڈوبی نہیں تھی بلکہ اسے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ حریم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں واضح ہو گیا ہے کہ 4 سالہ حریم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔ بچی کو قتل کرنے والا درندہ اب بھی آزاد ہے۔ تاہم 36 مشتبہ افراد زیر حراست ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ثناء اللہ عباسی نے ملزم تک پہنچنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی میں بچی کو برقع پوش کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ بدھ کو لاپتا ہونے والی 4 سالہ بچی حریم کی لاش گذشتہ روز  نالے سے ملی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن