چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی کا ریڈیو اناؤنسر کنول نصیرکے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(سپیشل رپورٹر) چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے ریڈیو اناؤنسر کنول نصیرکے انتقال پر گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔وہ زبان میں شگفتہ،متین لب و لہجہ والی،دلوں کو موہ لینے والا انداز رکھتی تھیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفروس میں اعلی مقام اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔