• news

عمر اکمل کارکردگی دکھائے تو ٹیم سے باہر نہیں ہوسکتا  :سلمان بٹ

لاہور (حافظ محمد عمران/ سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ کپتان کو ٹیم سلیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے اگر کپتان کسی کو شامل کرنے یا کسی کو ڈراپ کرنے کے بارے بھی بات نہیں کر سکتے تو پھر انہیں پریس کانفرنس کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ یہ رویہ ظاہر کرتا ہے کہ خیالات میں یکسوئی نہیں ہے یا پھر آپ کو بات کرنے کی آزادی نہیں ہے۔ کپتان کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے اس کے ذہن میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ فرنچائز کرکٹ کی وجہ سے بھی کھلاڑی مصلحتوں کا شکار ہوتے ہیں اب عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان ہیں اور بابر اس ٹیم کا حصہ ہیں اس صورتحال میں کھلاڑی درمیانی راستہ اختیار کرتا ہے لیکن پاکستان کے کپتان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے ۔ شرجیل خان کی فٹنس اچھی نہیں لیکن وہ اپنی طرز کا واحد کرکٹر ہے ہمارے پاس اس جیسا کوئی بلے باز نہیں۔ اگر کوئی دوسرا کھلاڑی موجود ہے تو اسے کھلا لیں۔ عمر اکمل کی غیر موجودگی میں جتنے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے صلاحیت میں کوئی بھی عمر اکمل کے پاس سے نہیں گذر سکتا ۔ عمر اکمل کم بیک کر سکتے ہیں۔ اگر وہ یکسوئی کیساتھ بڑھیں تو کوئی انہیں ٹیم سے ڈراپ نہیں کر سکتا۔ عمر اکمل کو صرف عمر اکمل ہی ڈراپ کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن