محمد آصف نے بائولنگ کوچ وقار یونس پر بال ٹمپرنگ کا الزام عائد کر دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ بائولر محمد آصف نے بائولنگ کوچ وقار یونس پر بال ٹمپرنگ کا بھی الزام لگا دیا۔ محمد آصف امریکہ شفٹ ہوگئے جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انہوںنے کہا کہ وقار یونس 20 سال سے کوچنگ میں ہیں پاکستان ٹیم کو کونسا بائولر دیا؟ وقار یونس تجربہ کار بائولرز کے بجائے نوجوان بائولرز کو اس لئے کھلاتے ہیں تاکہ وہ ان کے آگے بول نہ سکیں۔وقار یونس کو بولنے والا بائولر پسند نہیں ۔محمد آصف نے الزام لگا یا کہ بائولنگ کوچ گیند کے ساتھ چیٹ کرکے ریورس سوئنگ کرتے تھے، ریورس سوئنگ کا ماسٹر کہلانے والے کسی پاکستانی بائولر کو یہ آرٹ نہ سکھاسکے۔