• news

حسن علی کا ’روٹی گروپ‘  دورہ جنوبی افریقہ میں پھر اکٹھاہو گیا

لاہور (سپورٹس  رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی اپنے ’روٹی گروپ‘ کے ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہونے پر خوش ہیں۔خیال رہے کہ 2018 میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران فخر زمان، شاداب خان، حسن علی ، محمد نواز ، آصف علی فارغ اوقات میں مل کر ایک ساتھ کھانے پینے اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے ایک ساتھ نکلتے تھے۔شاداب خان کا بتانا ہے کہ ہم نے اپنے اس گروپ کو ’روٹی گروپ‘ کا نام دے رکھا ہے۔حسن علی اور شاداب خان آئے دن اپنے گروپ کو یاد کرتے ہیں تاہم جنوبی افریقہ سے روانگی سے قبل تصویر شیئر کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ ہمارا روٹی گروپ ایک مرتبہ پھر اکٹھا ہوگیا ہے۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن