وزیرآباد، اوکاڑہ، بورے والا میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو، دو زیر حراست ملزم ہلاک
وزیرآباد، اوکاڑہ، بورے والا (نامہ نگاران، نمائندہ نوائے وقت)وزیرآباد، اوکاڑہ اور بورے والا میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو اور دو زیر حراست ملزم ہلاک ہو گئے۔ وزیرآباد سے نامہ نگار کے مطابق 6 افراد کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم خرم مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ،تھانہ علی پور چٹھہ پولیس ملزم کو اسلحہ ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ ساتھی اشتہاریوں نے پولیس حراست سے چھڑانے کی کوشش کی۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوگیا ۔ بورے والا سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق لاٹ بھٹیاں کے قریب پو لیس مقابلہ ، زیر حراست دو ملزمان ہلاک جبکہ ایک پو لیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔ تھانہ سٹی پو لیس ملزمان کو برا ٓ مدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر دی ، تھانہ سٹی پو لیس ملزمان نعمان اور فیض رسول کو مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے لے کر لاٹ بھٹیاں جا رہی تھی کہ نامعلوم ساتھیوں نے ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑوانے کے لئے سیدھی فائرنگ کر دی۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابقتھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں 52/2L کے قریب پولیس اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کا تبادلہ ،ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ۔ لوگوں کے مطابق ڈاکو روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا۔