• news

مسئلہ فلسطین‘ کشمیر کے حل کیلئے عالم اسلام صفوں میں اتحاد پیدا کرے: لارڈ نذیر

اسلام آباد(کے پی آئی )برطانوی دارالعمرا کے سابق رکن نذیر احمد نے عالم اسلام پرکشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات پر متفقہ موقف اختیار کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ سرکاری ریڈیو کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دشمن قوتیںاسلامی ممالک کے درمیان تقسیم کا غلط فائدہ اٹھا رہی ہیں تاکہ وہ بیرونی دبا برداشت نہ کر سکیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کے پانچ اگست 2019 کے غیرقانونی اقدام کا مقصد کشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا تھا ۔انہوں نے کہاکہ اس غیرقانونی اقدام کے بعد سخت ترین لاک ڈائون سے کشمیری عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

ای پیپر-دی نیشن