سچن ٹنڈولکربھی کرونا وائرس کا شکار
لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارت کے سابق کپتان اورماسٹربلے بازسچن ٹنڈولکربھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے۔ کرونا رپورٹس مثبت آنے کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی کوویڈ رپورٹس پازٹیو ہونے کا ذکرکیا ہے۔ سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ کرونا کی علامات زیادہ نہیں لیکن رپورٹس پازٹیو آنے کے بعد خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے، گھر میں باقی افراد کے ٹیسٹ بھی کروائے ہیں جن کی رپورٹس نیگیٹو ہیں۔کرونا وائرس کا نشانہ بننے کے بعد مکمل صحت یابی کیلئے تمام ضروری کرونا پروٹوکولوز پر عمل کررہاہوں۔ انہوں نے ہیلتھ پروفیشنز کے تعاون کو بھی سراہا ہے۔